Aaj News

پیر, دسمبر 23, 2024  
20 Jumada Al-Akhirah 1446  

ساٹھ سالہ خاتون میت کے زیورات چُرانے کے الزام میں گرفتار

فرانسیسی حکام نے ایک خاتون کو مُردے کے تابوت سے زیورات چُرانے کے...
شائع 30 اگست 2021 01:00pm
60 سالہ خاتون نے میت والے گھر پہنچ کر سوگوار اہل خانہ کو بتایا کہ وہ متوفی شخص کی دوست تھیں۔۔۔
60 سالہ خاتون نے میت والے گھر پہنچ کر سوگوار اہل خانہ کو بتایا کہ وہ متوفی شخص کی دوست تھیں۔۔۔

فرانسیسی حکام نے ایک خاتون کو مُردے کے تابوت سے زیورات چُرانے کے الزام میں گرفتار کیا ہے۔

یہ واقعہ فرانس کے شمالی قصبے لیفین میں پیش آیا ہے اور چوری کے الزام میں گرفتار ہونے والی خاتون بھی اسی قصبے میں سوگوارخاندان کے محلے ہی میں رہتی ہیں۔

فرانس کے قومی ریڈیو کی رپورٹ کے مطابق 60 سالہ خاتون نے میت والے گھر پہنچ کر سوگوار اہل خانہ کو بتایا کہ وہ متوفی شخص کی دوست تھیں۔

اہلِ خانہ نے خاتون کو اکیلے میّت کے پاس چھوڑ دیا اور وہ باقی سب لوگ باہر چلے گئے لیکن جب وہ واپس آئے تو متوفی کے تابوت سے زیورات غائب تھے۔

جیولری لاپتا ہونے کے فوری بعد اہل خانہ نے پولیس سے رابطہ کیا۔ ابتدائی تحقیقات کے مطابق تعزیت کے لیے آنے والی وہ عورت ہی چوری کی اس واردات میں قصور وار پائی گئی۔

پولیس نے خاتون کو حراست میں لے کر اس کے سامان کی تلاشی لی تو اس سے ایک پرس برآمد ہوا۔ یہ بھی اسی سوگوار خاندان کے گھر سے 24 اگست کو چُرایا گیا تھا اور اسی روز میّت سے زیورات اتارے گئے تھے۔

پولیس کو تلاشی کے دوران سوگوار خاندان کے مکان کے مختلف کمروں تک رسائی کے کوڈ اور بعض ںوٹس بھی ملے ہیں۔ ان کوڈ کے ذریعے اہل خانہ کے باہر سے آنے والے رشتے دار عام اوقات کے علاوہ بھی گھر میں داخل ہوسکتے تھے۔

پولیس کی اس مبیّنہ چور عورت کے خلاف تحقیقات جاری ہے اور اس کے خلاف اپریل 2022ء میں زیورات چوری کے اس مقدمے کی کارروائی کا آغاز ہوگا۔

Funeral