Aaj News

پیر, دسمبر 23, 2024  
20 Jumada Al-Akhirah 1446  

امریکا اور اتحادی فوجیوں کا قافلہ خصوصی طیارے سے اسلام آباد پہنچ

امریکااوراتحادی فوجیوں کا قافلہ امریکی ایئرفورس کے خصوصی طیارے...
شائع 30 اگست 2021 12:13am

امریکااوراتحادی فوجیوں کا قافلہ امریکی ایئرفورس کے خصوصی طیارے سے اسلام آباد پہنچ گیا۔غیرملکی فوجیوں کے اس قافلے کووفاقی دارالحکومت کے ہوٹلزمیں ٹھہرا دیا گیا۔

ذرائع کے مطابق امریکااوراتحادی فوجیوں کا خصوصی طیارہ اسلام آباد ائیرپورٹ پہنچا ۔اس فوجی دستے کو ایئرپورٹ سے خصوصی وین کے ذریعے اسلام آباد لایا گیا۔

ذرائع کادعویٰ ہےکہ اس غیرملکی فوجی دستے کو وفاقی دارالحکومت کے ہوٹلزمیں ٹھہرایا گیا ہے ۔ان غیرملکی فوجیوں کو اسلام آباد انٹرنیشنل ایئرپورٹ پہنچنے پر آن آرائیول ویزے جاری کئے گئے ہیں۔جس کے مطابق یہ غیرملکی ایک ماہ تک پاکستان میں قیام کرسکتے ہیں ۔ یہ غیرملکی فوجی امریکی ایئرفورس کے طیارے سے اسلام آباد پہنچے۔

واضح رہے افغانستان سےغیرملکیوں کےانخلاء کے پیش نظراسلام آباد اورراولپنڈی انتظامیہ نے رہائشی ہوٹل انظامیہ سے پاکستان پہنچنےوالے غیر ملکی شہریوں کو ترجیحی بنیادوں کو رہائش فراہم کرنے کی درخواست کی ہوئی ہے۔

us forces

Evacuation from Afghanistan