Aaj News

اتوار, دسمبر 22, 2024  
20 Jumada Al-Akhirah 1446  

شہباز شریف کی مفتاح اسماعیل سے ملاقات

مسلم لیگ ن کے صدر شہباز شریف نےمفتاح اسماعیل کوملاقات کےلئےطلب...
شائع 29 اگست 2021 09:39pm

مسلم لیگ ن کے صدر شہباز شریف نےمفتاح اسماعیل کوملاقات کےلئےطلب کرلیا۔ملاقات میں صوبائی معاملات پرتبادلہ خیال کے بعد مسلم لیگ ہاؤس میں ہنگامہ آرائی کرنیوالوں کے خلاف سخت کاروائی کا امکان ہے۔

شہباز شریف نےصوبائی معاملات میں قیادت کی عدم دلچسپی پر احتجاجاً استعفیٰ دینے والے مفتاح اسماعیل کو فون کرکے ہوٹل طلب کیا۔

مفتاح اسماعیل ہوٹل پہنچے تو میڈیا نے ناراضگی اور پارٹی سے کنارہ کشی کی وجہ پوچھی۔

شہباز شریف نے تنہائی میں مفتاح اسماعیل سے آدھے گھنٹے سے زائد ملاقات میں مسلم لیگ سندھ کے معاملات پر تبادلہ خیال کیا۔

shahbaz sharif

Miftah Ismail