Aaj News

جمعہ, دسمبر 27, 2024  
24 Jumada Al-Akhirah 1446  

'افغان عوام کومرضی کی حکومت بنانےدی جائے'

حزب اسلامی کےسربراہ گلبدین حکمت یار کہتے ہیں غیرملکی قوتیں...
شائع 29 اگست 2021 07:15pm

حزب اسلامی کےسربراہ گلبدین حکمت یار کہتے ہیں غیرملکی قوتیں پابندیوں کی دھمکیاں دے رہی ہیں۔افغان عوام کومرضی کی حکومت بنانےدی جائے۔

گلبدین حکمت یارنےکابل میں پاکستانی میڈیاسےگفتگوکرتے ہوئے کہا کابل سےغیرملکی قوتوں کا انخلاء ہورہاہے، افغان عوام یہ ہی چاہتے تھے۔

انہوں نے کہا31اگست کے بعد طالبان سے حکومت کے قیام کےلےک مشاورت ہوگی۔کابل میں نئی تبدیلیاں مثبت ہیں ہم اس پر اطمینان کا اظہار کرتے ہیں۔

انہوں نے مزیدکہاطالبان کا خواتین کو شرعی لباس کے ساتھ کام جاری رکھنےکا بیان بالکل ٹھیک ہے۔یہ افغان دستور اور روایت کے مطابق ہے۔بیرونی ملک کو مغربی لباس ہم پر مسلط کرنے کی اجازت نہیں دیں گے۔

Gulbuddin Hekmatyar

Taliban