Aaj News

پیر, دسمبر 23, 2024  
20 Jumada Al-Akhirah 1446  

'بھارت کو کشمیریوں کو ان کا حق خود ارادیت دینا ہوگا'

ترجمان طالبان ذبیح اللہ مجاہدکہتے ہیں بھارت کو کشمیریوں کو ان ...
شائع 29 اگست 2021 06:57pm

ترجمان طالبان ذبیح اللہ مجاہدکہتے ہیں بھارت کو کشمیریوں کو ان کا حق خود ارادیت دینا ہوگا۔افغان عوام کشمیریوں کے ساتھ ہیں۔

ترجمان طالبان کا کہنا تھا مقبوضہ کشمیر پر بھارت کو اپنا رویہ مثبت کرنا چاہیئے۔افغانستان سے پاکستان میں مداخلت نہیں ہوگی۔پاکستان سےدوستانہ سفارتی اور اقتصادی تعلقات کے خواہشمند ہیں۔بھارت سمیت کسی ملک کو داخلی پالیسی میں مداخلت کی اجازت نہیں دیں گے۔

انہوں نےکہا کہ ایک ہفتے میں مکمل کابینہ کا اعلان ہوجائے گا۔خواتین کے کابینہ میں شامل ہونے کا حتمی فیصلہ ہوگا۔

ذبیح اللہ مجاہد نے عزم کیا جلد ہی کابل ایئرپورٹ کا مکمل کنٹرول سنبھال لیں گے۔

IOK

zabihullah mujahid