Aaj News

پیر, دسمبر 23, 2024  
20 Jumada Al-Akhirah 1446  

آمنہ الیاس نے لڑکے کے منہ پر لات دے ماری

اداکارہ و ماڈل آمنہ الیاس کی ایک ویڈیو سوشل میڈیا پر بہت وائرل...
شائع 29 اگست 2021 07:00pm

اداکارہ و ماڈل آمنہ الیاس کی ایک ویڈیو سوشل میڈیا پر بہت وائرل ہورہی ہے جس میں انہیں کک مارتے دیکھا جاسکتا ہے۔ لیکن یہ کک انہوں نے کسی پنچنگ بیگ پر نہیں بلکہ ایک شخص کے منہ پر دے ماری ہے۔

اداکارہ آمنہ الیاس نے معروف فوٹو اینڈ ویڈیو شیئرنگ ایپ انسٹاگرام پر ایک ویڈیو شیئر کی جس میں وہ باٹل چیلنج طرز پر ویڈیو بناتے ہوئے لڑکے کوکک مار بیٹھیں، کک لگتے ہی آمنہ الیاس حیرانی سے لڑکے کو دیکھتی رہیں۔

ویڈیو شئیر کرتے ہوئے آمنہ الیاس نے کیپشن میں لکھا کہ "بلز آئی" یعنی ٹھیک نشانے پر۔

انہوں نے مزید لکھا کہ ویڈیو بناتے ہوئے کوئی بشر زخمی نہیں ہوا ساتھ ہی آمنہ نے وارننگ دی کہ اس چیلنج کو گھر پر بالکل بھی پورا کرنے کی کوشش نہ کی جائے۔

Instagram

Viral Video