Aaj News

پیر, دسمبر 23, 2024  
20 Jumada Al-Akhirah 1446  

شہبازشریف نے (ن) لیگ میں اختلافات کو مفروضہ قراردے دیا

کراچی :قومی اسمبلی میں قائد حزب اختلاف اورمسلم لیگ (ن)کے...
شائع 29 اگست 2021 01:18pm

کراچی :قومی اسمبلی میں قائد حزب اختلاف اورمسلم لیگ (ن)کے صدرشہبازشریف نے پارٹی میں اختلافات کی خبروں کومفروضہ قراردے دیا۔

کراچی میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے شہباز شریف کا کہنا تھا کہ مسلم لیگ ن متحد ہے اور اس میں کوئی اختلاف نہیں ہے۔

گفتگو کے دوران ایک صحافی نے شہباز شریف سے سوال پوچھا کہ پاکستان پیپلز پارٹی سمجھتی ہے پنجاب میں تبدیلی کیلئے آپ اور حمزہ راضی ہیں، مریم نواز نہیں؟ اس پر شہباز شریف کا کہنا تھا کہ پنجاب میں تبدیلی کے معاملے پر شریف خاندان میں اختلافات کی بات مفروضہ ہے، پی ڈی ایم کا کارواں آگے بڑھتا رہے گا۔

Shehbaz Sharif

karachi

National Assembly