Aaj News

پیر, دسمبر 23, 2024  
20 Jumada Al-Akhirah 1446  

"شارٹس" میں اذان دینے والا مؤذن معطل

کویت میں وزارت اوقاف نے بلاک 1 کے علاقے الرحاب میں عبداللہ بن...
شائع 29 اگست 2021 05:00pm

کویت میں وزارت اوقاف نے بلاک 1 کے علاقے الرحاب میں عبداللہ بن جعفر مسجد کے مؤذن کو معطل کرکے اس کے خلاف کارروائی شروع کی ہے۔ موذن پر الزام ہے کہ اس نے "شارٹس" پہن کر نماز کے لیے اذان دی جس پر اسے قانونی کارروائی کا سامنا ہے۔

اوقاف کونسل کی طرف سے شائع کردہ ایک بیان میں کہا گیا ہے کہ مسجد عبداللہ بن جعفر کے مؤذن کو نامناسب لباس میں اذان دینے پر معطل کیا گیا ہے۔ اس اذان کی ایک مختصر ویڈیو سوشل میڈیا بھی نشر کی گئی ہے جس میں مؤذن کو شارٹس پہن کر نماز کے لیے اذان دیتے دکھایا گیا ہے۔

مسجد کے علاقے میں رہنے والے متعدد ٹوئٹر صارفین نے اس واقعے کی تصدیق کی ہے۔ ایک صارف نے کہا کہ مؤذن مسجد کی صفائی اور اسٹور روم میں سامان ترتیب دے رہا تھا جس کے لیے اس نے نیکر نما لباس پہن رکھا تھا۔ پھر اس نے اسی حالت میں اذان بھی دے ڈالی۔

ایک اور ٹوئٹر نے تصدیق کی کہ وہ شخص مسجد کے اسٹور روم کی صفائی کر رہا تھا اور اذان کے وقت اسی حالت میں مسجد میں داخل ہوا۔

ایک تیسرے نے مزید کہا کہ مؤذن فجر کی نماز سے پہلے مسجد کی لائبریری اور کچھ کام کے انتظام میں مصروف تھا۔ وقت کم تھا جس کے لیے وہ کپڑے تبدیل نہیں کر سکا جس پر اسے اسی حالت میں اذان دینا پڑی۔

Kuwait