Aaj News

پیر, دسمبر 23, 2024  
20 Jumada Al-Akhirah 1446  

وزیرا عظم عمران خان نے اپنی یادگار تصویر سوشل میڈیا پر شیئر کردی

اسلام آباد :وزیرا عظم عمران خان نے دورہ کوہستان کی ایک یادگار...
شائع 29 اگست 2021 10:39am

اسلام آباد :وزیرا عظم عمران خان نے دورہ کوہستان کی ایک یادگار تصویر اپنے سوشل میڈیا اکاؤنٹ پر شیئر کردی۔

وزیراعظم عمران خان نے فوٹو اینڈ ویڈیو شیئرنگ ایپ انسٹا گرام پر 2017ءمیں کئے گئے خیبر پختوخوا کے ضلع کوہستان کے دورے کی ایک یادگار تصویر شیئر کی ہے جس میں وہ مقامی لوگوں کے ساتھ کافی خوش نظر آرہے ہیں۔

وزیر اعظم کی جانب سے شیئر کی گئی اس تصویر کو سوشل میڈیا پر کافی پسند بھی کیا گیا اور صرف چند ہی گھنٹوں میں ایک لاکھ سے زائد لوگ اسے لائیک کرچکے ہیں۔

خیال رہے کہ عمران خان سوشل میڈیا پر اکثر و بیشتر اپنے مداحوں کو بطور وزیراعظم پاکستان اپنی روزانہ کی مصروفیات سے آگاہ رکھتے ہیں۔

اسلام آباد

pm imrankhan