Aaj News

ہفتہ, نومبر 02, 2024  
01 Jumada Al-Awwal 1446  

کووڈ ویکسین: بیرون ملک جانے والوں کو بوسٹر شاٹ کی اجازت،قیمت مقرر

حکومت کی جانب سے بیرونِ ملک جانے والوں کو بوسٹر ڈوز لگانے کی...
شائع 28 اگست 2021 10:53am
بوسٹر شاٹس صرف منتخب کردہ کورونا وائرس ویکسین سینٹرز میں لگائے جائیں گے۔۔۔
بوسٹر شاٹس صرف منتخب کردہ کورونا وائرس ویکسین سینٹرز میں لگائے جائیں گے۔۔۔

حکومت کی جانب سے بیرونِ ملک جانے والوں کو بوسٹر ڈوز لگانے کی اجازت دے دی گئی ہے، بوسٹر ڈوز کی فیس 1270 روپے مقرر کی گئی ہے۔ جو صرف منتخب کردہ کورونا وائرس ویکسین سینٹرز میں لگائی جائے گی۔

بیرونِ ملک جانے والوں کو بوسٹر ڈوز لگانے کی اجازت نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سینٹر (این سی او سی) نے دی ہے۔ اس حوالے سے این سی او اسی کی جانب سے نوٹیفکیشن بھی جاری کر دیا گیا ہے۔

جاری کیئے گئے نوٹیفکیشن کے مطابق بوسٹر ڈوز لگوانے کی فیس 1270 روپے مقرر کی گئی ہے۔ یہ فیس سرکاری بینک کی کسی بھی برانچ میں جمع کرائی جا سکتی ہے۔

covid vaccine

Booster Dose