Aaj News

پیر, دسمبر 23, 2024  
20 Jumada Al-Akhirah 1446  

امریکا آج تک نائن الیون حملے میں اسامہ کے ملوث ہونے کو ثابت نہیں کرسکا، طالبان

ترجمان طالبان ذبیح اللہ مجاہد کا کہنا ہے کہ امریکا کی افغانستان...
اپ ڈیٹ 28 اگست 2021 09:34am
فائل فوٹو
فائل فوٹو

ترجمان طالبان ذبیح اللہ مجاہد کا کہنا ہے کہ امریکا کی افغانستان میں فوج کشی بلاجواز تھی اور آج 20 سال بعد بھی اسامہ بن لادن کے نائن الیون حملے میں ملوث ہونے کو ثابت نہیں کیا جا سکا۔

امریکی نشریاتی ادارے این بی سی کو انٹرویو میں ترجمان طالبان ذبیح اللہ مجاہد نے ایک بار بھی یقین دہانی کرائی ہے کہ داعش اور دیگر انتہا پسند جماعتوں کو امریکا سمیت کسی بھی دوسرے ملک کی سلامتی کے خلاف افغان سرزمین کو استعمال کرنے نہیں دیں گے۔ ہم اپنے عہد پر قائم ہیں اور خواہش رکھتے ہیں کہ دوسرا فریق بھی معاہدے کی پاسداری کرے۔

اس موقع پر ترجمان طالبان نے امریکا پر کڑی تنقید کرتے ہوئے کہا کہ افغانستان پر فوج کشی کا کوئی جواز نہیں تھا۔ اسامہ بن لادن کی نائن الیون حملے میں ملوث ہونے کا الزام لگایا گیا، لیکن نہ تو اُس وقت اور نہ ہی آج 20 سال بعد بھی اس الزام کو درست ثابت کیا جا سکا ہے۔ امریکا اسامہ بن لادن کے نائن الیون میں ملوث ہونے کا کوئی ثبوت پیش نہیں کرسکا ہے۔

واضح رہے کہ 11 ستمبر 2011 کو 4 طیاروں کو ہائی جیک کرکے نیویارک کی معروف 100 منزلہ تجارتی بلڈنگ ورلڈ ٹریڈ بلڈنگ سے ٹکرادیئے گئے تھے جس میں 3 ہزار افراد ہلاک اور 25 ہزار سے زائد زخمی ہوگئے تھے۔ اس واقعے کا ذمہ دار اسامہ بن لادن کو ٹھہرا کر امریکا نے افغانستان پر فوج کشی کردی تھی۔

zabihullah mujahid

9/11 attacks

Osama Bin Laden