Aaj News

پیر, دسمبر 23, 2024  
20 Jumada Al-Akhirah 1446  

ماہرہ خان نے بتادیا کہ ان کی محبت کون ہے۔ ۔ ۔؟

پاکستانی اداکارہ ماہرہ خان کا شمار بھی ان فنکاروں میں ہوتا ہے جو...
شائع 28 اگست 2021 12:01am

پاکستانی اداکارہ ماہرہ نے اپنے انسٹاگرام پر ایک پوسٹ شیئر کی ہے ،پوسٹ میں انہوں نے اپنے دوست سلیم کریم سے محبت کا اظہار کردیا۔

ماہرہ خان نے اپنی پوسٹ میں لکھا کہ میری محبت ، آپ نے مجھے بہتر بنایا، اور آپ ہی صحیح محبت اور صحیح انسان ہیں ۔

پہلے سوشل میڈیا پر بھی یہ افواہیں بھی چل رہی تھیں کہ ماہرہ خان نے دوسری شادی کرلی ہے ہے ۔لیکن ان خبروں کی ماہرہ نے تردید کی تھی ۔

بعدازاں ماہرہ خان کی سلیم کریم نامی شخص سے دوہزار انیس میں منگنی کی افواہیں بھی ملی تھی ،

دوہزار بیس میں ایک انٹرویو میں ماہرہ خان کا کہنا تھا کہ ان کے سلیم کریم سے تعلقات ہیں اور وہ شادی کا ارادہ بھی رکھتے ہیں ۔

اب ماہرہ خان اپنی محبت کو مداحوں کے سامنے لے آئی ہیں ۔ اور انہوں نے انسٹاگرام پر اس بات کا اظہار کیا ہے ، پوسٹ کیساتھ انہوں نے 'مائی لوو' بھی لکھا ہے جبکہ اس پوسٹ کو سلیم کریم کو بھی ٹیگ کیا گیا ہے۔

پوسٹ کو مداحوں کی جانب سے کافی پسند کیاجارہا ہے اور اب تک اس پر پندرہ ہزار سے زائد لائکس آچکے ہیں ۔ جبکہ کئی مداح سلیم کریم کو انکی سالگرہ پر بھی مبارکباد دے رہےہیں۔