Aaj News

اتوار, دسمبر 22, 2024  
20 Jumada Al-Akhirah 1446  

گڈانی:سمندر میں ڈوب کر 4 افراد جاں بحق ،2 کو بچا لیا گیا

بلوچستان کے ضلع لسبیلہ میں گڈانی کے سمندر میں ڈوب کر 4 افراد جاں...
شائع 27 اگست 2021 03:07pm

بلوچستان کے ضلع لسبیلہ میں گڈانی کے سمندر میں ڈوب کر 4 افراد جاں بحق ہوگئے جبکہ 2 کو بچا لیا گیا۔

ریسکیو ذرائع کے مطابق گڈانی کےعلاقے پوکاڑہ میں 6 افراد کراچی سے مچھلی کے شکار کلئے۔ گڈانی کےساحل پر آئے تھے۔

اس دوران سمندر کی تیز لہروں کے سبب 6 افراد ڈوب گئے ، جن میں سے 2 کو بچا لیا گیا جبکہ 4 جاں بحق ہوگئے،ڈوبنے سے بچائے گئے دونوں افراد کو گڈانی اسپتال منتقل کردیا گیا ۔

ریسکیو ذرائع کا بتانا ہے کہ جاں بحق ہونے والے چاروں افراد کی لاشیں سمندر سے نکال لی گئی ہیں۔

بلوچستان

Sea

4 killed