پاکستان پُرامن، مستحکم اور خوشحال افغانستان کیلئے کوشاں ہے، آرمی چیف
راولپنڈی :آرمی چیف جنرل قمرجاوید باجوہ کا کہنا ہے کہ پاکستان پُرامن، مستحکم اور خوشحال افغانستان کیلئے کوشاں ہے، افغان فریقین کے مابین متفقہ سیاسی تصفیہ چاہتے ہیں۔
پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ(آئی ایس پی آر) کے مطابق آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ سے برطانوی انٹیلی جینس سروس کے سربراہ رچرڈموور سے ملاقات کی، اس موقع پر باہمی، پیشہ ورانہ دلچسپی کے امور، انٹیلی جینس اور دفاعی تعاون سمیت دیگر امور پر تبادلہ خیال کیا گیا۔
آئی ایس پی آر کا کہنا ہے کہ ملاقات میں امریکی انخلاء کے بعد افغانستان کی صورتحال اور علاقائی امور پر بھی گفتگو ہوئی۔
برطانوی خفیہ ایجنسی کے سربراہ ررچرڈموور نے علاقائی امن واستحکام کیلئے پاکستانی انتھک کاوشوں کو سراہا۔
اس موقع پر آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ نے کہا کہ پاکستان پُرامن، مستحکم اور خوشحال افغانستان کیلئے کوشاں ہے،ہم افغان فریقین کے مابین متفقہ سیاسی تصفیہ چاہتے ہیں، پاکستان افغانستان کی ہر ممکن مدد کیلئے پرعزم ہے، افغانستان میں استحکام، علاقائی امن اور سلامتی ناگزیر ہے۔
Comments are closed on this story.