Aaj News

اتوار, دسمبر 22, 2024  
19 Jumada Al-Akhirah 1446  

کابل ایئر پورٹ کے باہر یکے بعد دیگرے دو دھماکے، بچوں سمیت 13 افراد جاں بحق

افغانستان کے دارالحکومت کابل کے حامد کرزئی ایئر پورٹ پر زور دار...
اپ ڈیٹ 26 اگست 2021 08:40pm

افغانستان کے دارالحکومت کابل کے حامد کرزئی ایئر پورٹ پر یکے بعد دیگرے دو زور دار دھماکے ہوئے ہیں.

رائٹرز کے مطابق طالبان کے عہدے دار کا کہنا ہے کہ جمعرات کو مبینہ خودکش حملہ آور نے کابل ایئرپورٹ کے باہر دھماکا کیا جس میں بچوں سمیت 13 افراد جاں بحق جبکہ 15 افراد زخمی ہوئے ہیں.

اطلاعات کے مطابق تین امریکی فوجی بھی زخمی ہوئے ہیں جن میں سے ایک حالت تشویش ناک بتائی جارہی ہے. تاہم کسی برطانوی کے جاں بحق یا زخمی ہونے کی خبر نہیں ہے.

پینٹاگون کے ترجمان جان کربی نے کابل ایئر پورٹ کے باہر دو دھماکوں کی تصدیق کی ہے.

Pentagon

Taliban

John Kirby

Hamid Karzai Airport

Explosion