Aaj News

پیر, دسمبر 23, 2024  
20 Jumada Al-Akhirah 1446  

رمیز راجا نے بورڈ کے نئے چیئرمین بننے کی تصدیق کردی

پاکستان کرکٹ بورڈ کے چیئرمین احسان مانی نے عہدے میں توسیع لینے...
شائع 26 اگست 2021 06:48pm

پاکستان کرکٹ بورڈ کے چیئرمین احسان مانی نے عہدے میں توسیع لینے سے معذرت کرلی۔سابق کپتان رمیز راجا نے بورڈ کے نئے چیئرمین بننے کی تصدیق کردی۔

احسان مانی کی چیئرمین کےعہدے پرمزید کام کرنے سے معذرت کرنے کے بعدپیٹرن ان چیف وزیراعظم عمران خان نے رمیز راجا اور اسد علی خان کو نامزد کردیا۔

رمیز راجا نےتصدیق کرتے ہوئے کہا وزیراعظم سے فون آگیا ہے۔ کچھ دنوں میں الیکشن ہوں گے اور میں منتخب ہوجاؤں گا۔

انہوں نے مزید کہا وزیراعظم کوکرکٹ کی بہتری کیلئے پلانز دئیے ہیں،اولین ترجیح پاکستان کرکٹ کا قبلہ درست کرناہے۔

چیف ایگزیکٹیو وسیم خان نے قائم مقام چیئرمین کی ذمہ داریاں سنبھال لیں۔

دوسری جانب مختلف معروف شخصیات نے رمیز راجا کو چیئر مین پی سی بی بننے پر مبارکباد دی۔

ٹی وی پریزینٹر اور کمنٹیٹر زینب عباس نے کہا رمیز راجا کو چیئرمین پی سی بی بننے پر بہت مبارکباد۔ یہ پاکستان کرکٹ کےلئے اپنے ویژن پر عملدرآمد کا بہترین موقع ہے۔

اداکار فہد مصطفیٰ نے بھی رمیز راجا کو ٹوئٹر پر مبارکباد دی۔

آسٹریلوی اسپورٹس صحافی ڈینس نے رمیز راجا کی پرانی تصویر شیئرکرتے ہوئے از راہِ مذاق کہا رمیزراجا نے اعلان کیا ہے کہ تمام سٹے بازوں کےبھاگنے کےلئے 31 اگست تک کا وقت ہے۔

pm imran khan

CEO

Waseem khan

PCB chairman

ramiz raja