Aaj News

پیر, دسمبر 23, 2024  
20 Jumada Al-Akhirah 1446  

دواؤں کی قیمتیں بڑھانے پر فواد چوہدری کی انوکھی منطق

دواؤں کی قیمتیں بڑھانے پر فواد چوہدری کی عجیب منطق سامنے آئی ...
شائع 26 اگست 2021 12:55pm
فائل فوٹو
فائل فوٹو

دواؤں کی قیمتیں بڑھانے پر فواد چوہدری کی عجیب منطق سامنے آئی ہے۔

فواد چوہدری کا کہنا ہے کہ دوائیں بلیک ہونے سے بچانے کیلئے قیمتیں بڑھائی گئی ہیں۔ ادویات مہنگی ہونے سے اب بلیک میں فروخت نہیں ہوں گی۔

تاہم انہوں نے یہ نہیں بتایا کہ بلیک میں دواؤں کی فروخت کو روکنا کس کی ذمہ داری ہے۔

فواد چوہدری کا کہنا تھا کہ جب آپ بہت ساری دوائیوں کی قیمتیں طویل عرصے تک ایک رکھتے ہیں تو وہ بلیک میں فروخت ہونا شروع ہوجاتی ہیں۔

اپنی انوکھی منطق کو بیان کرتے ہوئے انہوں نے بتایا کہ پچھلے دوسالوں میں جتنی مرتبہ ہم نے دوائیوں کی قیمت میں ردوبدل کیا ہے وہ اسی کو سامنے رکھتے ہوئے کیا ہے کہ اگر دوائی بلیک میں 1500 روپے میں فروخت ہورہی ہے اور اس کی سرکاری قیمت 400 روپے ہے تو اگر اسے 550 ، 600 میں ایڈجسٹ کریں تو وہ ملنا شروع ہوجائے۔

اس حوالے سے عوام کا کہنا ہے کہ حکومت کا کام دواؤں کے بلیک ہونے پر قیمتیں بڑھانا نہیں بلکہ انہیں بلیک ہونے سے روکنا ہے۔

عوام کا مزید کہنا تھا کہ ہر بار جب بھی عوام پر مہنگائی ٹوٹ پڑتی ہے تو وزیراعظم مافیا پر ذمہ داری ڈال کر دامن جھاڑ لیتے ہیں۔

عوام کا کہنا ہے کہ ہم نے تبدیلی پر آپ کو ووٹ دیا، لیکن آپ آئے روز حالات و واقعات تبدیل کرنے کے بجائے قیمتیں اور وزیر تبدیل کردیتے ہیں۔ اگر ایسا ہی چلتا رہا تو نئے پاکستان میں ایسی تبدیلی آئے گی کہ غریبوں کی تعداد خط غربت سے نیچے چلی جائے گی۔

fawad chaudhry

PTI government