Aaj News

پیر, دسمبر 23, 2024  
20 Jumada Al-Akhirah 1446  

روسی صدر پیوٹن اور چینی صدر شی کے درمیان ٹیلی فونک رابطہ، افغانستان کی صورتحال پر تبادلہ خیال

روسی صدر ولا دیمر پیوٹن اور چینی صدر شی جن پنگ نے ٹیلی فونک بات...
اپ ڈیٹ 25 اگست 2021 08:45pm

روسی صدر ولا دیمر پیوٹن اور چینی صدر شی جن پنگ نے ٹیلی فونک بات چیت میں افغانستان کی تازہ صورتحال پر تبادلہ خیال کیا.

تاس نیوز ایجنسی کے مطابق کریملن کی جانب سے جاری کردہ تحریری بیان میں روسی اور چینی سربراہان کے ٹیلی فون پر رابطے کی اطلاع دی گئی ہے۔

گفتگو میں دو طرفہ تعلقات سمیت افغانستان کے مسائل کا جامع جائزہ لیاگیا ہے.

ٹیلی فونک گفتگومیں سربراہان نے افغانستان سے تعلق رکھنے والے دہشتگردی اور منشیات کی اسمگلنگ جیسے خطرات سے نمٹنے کےلئے کوششوں میں تیزی لانےکااظہار کیا.

اس دوران افغانستان میں فی الفور امن کے قیام اور عدم استحکام کے ماحول کے ہمسایہ ممالک تک پھیلنے کا سد باب کرنے کی اہمیت پر زور دیا گیا.

اس دائرہ عمل میں شنگھائی تعاون تنظیم کو زیادہ سے زیادہ سطح پر بروئے کار لائے جانے کی منصوبہ بندی بھی گئی۔

بیان کے مطابق لیڈران نے افغانستان کے معاملے پر دو طرفہ روابط میں فروغ اور اٹھائے جانے والے اقدامات کو بھی ہم آہنگی کے ساتھ اٹھائے جانے پر اتفاق رائے کیا ہے۔

china

Vladimir Putin

Xi Jinping