Aaj News

پیر, دسمبر 23, 2024  
20 Jumada Al-Akhirah 1446  

دوسرے ٹیسٹ میں پاکستان کے ہاتھوں ویسٹ انڈیز کو 109رنز سے شکست

جمیکا:پاکستان نے ویسٹ انڈیز کو دوسرے ٹیسٹ میچ میں109 رنز سے شکست...
شائع 25 اگست 2021 09:26am

جمیکا:پاکستان نے ویسٹ انڈیز کو دوسرے ٹیسٹ میچ میں109 رنز سے شکست دے کر سیریز 1-1سے برابر کردی ۔

پاکستان کیخلاف دوسرے ٹیسٹ میچ کے پانچویں روز 329 رنز کے ہدف کے تعاقب میں ویسٹ انڈیز کی ٹیم 219 رنز بنا کر آؤٹ ہوگئی ۔

میچ میں پاکستان کی جانب سے شاہین آفریدی نے بہترین بالنگ کا مظاہرہ کیا،شاہین آفریدی نے دوسری اننگز میں 4 جبہ مجموعی طور پر اس میچ میں 10 کھلاڑیوں کو آؤٹ کیا جس پر انہیں پلیئر آف دی میچ قرار دیا گیا،اس کے علاوہ نعمان علی نے 3 اور حسن علی نے 2 کھلاڑیوں کو آؤٹ کیا ۔

گزشتہ روز پاکستان نے اپنی دوسری اننگز 176 رنز 6 کھلاڑی آؤٹ پر ڈکلیئر کرتے ہوئے ویسٹ انڈیز کو جیت کیلئے 329 رنز کا ہدف دیا اور ویسٹ انڈیز نے کھیل کے اختتام تک ایک وکٹ پر 49 رنز بنائے تھے۔

پانچویں روز ویسٹ انڈیز نے 49 رنز ایک کھلاڑی آؤٹ پر دوسری اننگز کا آغاز کیا اور پوری ٹیم 219 رنز بنا کر آؤٹ ہوگئی۔

ویسٹ انڈیز کی جانب سے جیسن ہولڈر 47 اور کپتان کریگ بریتھ ویٹ 39رنز بنا کر نمایاں رہے۔

کنگسٹن میں ہونے والے دوسرے ٹیسٹ میں ویسٹ انڈیز نے ٹاس جیت کر پہلے فیلڈنگ کا فیصلہ کیا تھا۔

پاکستان نے پہلی اننگز 9 وکٹوں پر 302 رنز بناکر ڈکلیئر کردی تھی، پاکستان کی جانب سے فواد عالم نے ناقابل شکست 124 رنز کی اننگز کھیلی تھی۔

جواب میں پاکستانی بولرز نے شاندار بولنگ کرتے ہوئے ویسٹ انڈیز کو پہلی اننگز میں 150 پر ڈھیر کردیا تھا، شاہین آفریدی نے 6 اور محمد عباس نے 3 کھلاڑیوں کو آؤٹ کیا۔

اس کے بعد پاکستان نے دوسری اننگز 176 رنز 6 کھلاڑی آؤٹ پر ڈکلیئر کردی تھی اور ویسٹ انڈیز کو جیت کیلئے329 رنز کا ہدف ملا،ہدف کے تعاقب میں ویسٹ انڈیز کی پوری ٹیم 219 رنز بناکر آؤٹ ہوگئی ۔

پاکستان نے دوسرا ٹیسٹ میچ 109 رنز سے جیت کر 2 ٹیسٹ میچز پر مشتمل سیریز ایک ایک سے برابر کردی ۔

jamaica

Pak Vs Wi

kingston