Aaj News

اتوار, دسمبر 22, 2024  
20 Jumada Al-Akhirah 1446  

مظفر گڑھ: خاتون کو سرِعام برہنہ کردیا گیا

مظفرگڑھ میں بھائی کے جرم کی سزا بہن کو دیتے ہوئے سرعام کپڑے پھاڑ...
شائع 24 اگست 2021 10:08pm

مظفرگڑھ میں بھائی کے جرم کی سزا بہن کو دیتے ہوئے سرعام کپڑے پھاڑ کر برہنہ کردیا۔ملزمان پوری بستی کے سامنےخاتون کو برہنہ کرنےکےبعد اس کےکپڑے بھی ساتھ لے گئے.متاثرہ لڑکی کے بھائی نے ملزمان کی بہن کیساتھ مبینہ زیادتی کی تھی جس کا بدلہ لینے کےلےیملزمان نے ظلم کی نئی داستان رقم کردی۔تھانہ محمود کوٹ پولیس نے فوری مقدمہ درج کرکے دو ملزمان کو گرفتار کرلیا۔

مظفرگڑھ کے تھانہ محمود کوٹ کے علاقے بستی دری چانڈیہ کے قریب ظلم وبربریت اور جہالت کی انتہا کی نئی داستان رقم کردی گئی ہے جہاں بھائی عبدالوحید کے جرم کی سزا بہن زرینہ کو دیتے ہوئے ملزم اقبال، بلال، سیف اللہ، رزاق اور عزیز نے پوری بستی کے سامنے خاتون زرینہ کو روک کر تشدد کا نشانہ بنایا اور اس کے کپڑے پھاڑ کر سرعام اس کو برہنہ کردیا جبکہ متاثرہ خاتون ملزمان کو قرآن کے واسطے بھی دیتی رہی لیکن سفاک ملزمان نے اسکی ایک نہ سنی اور اس کو دھمکیاں دی کہ اس کے بھائی نے ہماری بہن کیساتھ زیادتی کی تھی جس کا بدلہ انہوں نے اس کی عزت تار تار کرتے ہوئے لے لیا اور اسی دوران ملزمان متاثرہ خاتون کے کپڑے بھی ساتھ لے گئے اور خاتون برہنہ حالت میں جائے وقوعہ پر پڑی رہی۔

پولیس کےمطابق ملزمان کی بہن کےساتھ متاثرہ خاتون کےبھائی عبدالوحید کےزیادتی کرنےکامقدمہ تھانہ محمودکوٹ میں درج ہےاورملزم عبدالوحید مقدمہ میں گرفتار ہوکر جیل میں ہے.جبکہ تھانہ محمود کوٹ پولیس نے واقعہ کی اطلاع ملتے ہی پانچ نامزد ملزمان کےخلاف مقدمہ درج کرتے ہوئے دو مرکزی ملزم سیف اللہ اور اقبال کو گرفتار کرلیا ہے اور باقی ملزمان کی گرفتاری کےلئے کوششیں جاری ہیں۔

متاثرہ خاتون زرینہ بی بی نے بتایا کہ وہ اپنے شوہر کیساتھ دوائی لیکر واپس آرہی تھی ملزمان نے راستے میں قابو کرکے ظلم وبربریت کی انتہا کرتے ہوئے سرعام برہنہ کر کے معاشرے میں جینے کے قابل نہیں چھوڑا ہے۔

اعلیٰ حکام فوری انصاف دلوانے کےلےے قانونی امداد فراہم کریں۔

sexual assault

Muzaffargarh