Aaj News

پیر, دسمبر 23, 2024  
20 Jumada Al-Akhirah 1446  

وزیرخارجہ شاہ محمود قریشی چار ملکی دورے پر روانہ

وزیرخارجہ شاہ محمود قریشی چار ملکی دورے پر روانہ...
شائع 24 اگست 2021 09:42pm

وزیرخارجہ شاہ محمود قریشی چار ملکی دورے پر روانہ ہوگئے۔وزیرخارجہ شاہ محمود قریشی تین دن کے چارملکی دورے میں تاجکستان،ازبکستان،ترکمانستان اور ایران جائیں گے۔

دورے کے دوران وزیر خارجہ افغانستان کی بدلتی ہوئی صورتحال اور علاقائی سلامتی سمیت باہمی دلچسپی کے دو طرفہ امور پر تبادلہ خیال کےلئے ان ممالک کی اعلیٰ قیادت کے ساتھ ملاقاتیں کریں گے۔

وزیر خارجہ نے کہا کہ پاکستان، افغانستان میں قیام امن کو مشترکہ ذمہ داری سمجھتا ہے۔

وزیرخارجہ افغانستان کی موجودہ صورتحال کے تناظر میں، درپیش چیلنجزسے نمٹنے اور مشترکہ لائحہ عمل اپنانے کےلئے،ان ممالک کی قیادت کے ساتھ مشاورت کریں گے۔

وزیر خارجہ کا یہ چار ملکی دورہ، افغانستان میں دیرپا قیام امن اور علاقائی روابط کے فروغ کےلئےخصوصی اہمیت کا حامل ہے۔

FM Qureshi