Aaj News

جمعہ, دسمبر 27, 2024  
24 Jumada Al-Akhirah 1446  

وفاقی کابینہ کا اجلاس، انتخابی اصلاحات آرڈیننس کے اطلاق کی منظوری

وزیراعظم کی زیر صدارت وفاقی کابینہ کا اجلاس اسلام آباد میں ہوا...
شائع 24 اگست 2021 07:33pm

وزیراعظم کی زیر صدارت وفاقی کابینہ کا اجلاس اسلام آباد میں ہوا جس میں انتخابی اصلاحات آرڈیننس کے اطلاق کی منظوری دے دی گئی۔آرڈیننس کے تحت سینیٹ، قومی و صوبائی اسمبلیوں کے اراکین کو 40 روز میں حلف لینے کا پابند بنایا گیا ہے.40 روز میں حلف نہ لینے والے کی سیٹ خالی تصور ہوگی۔

میڈیابریفنگ دیتےہوئےوزیراطلاعات فواد چوہدری کا کہنا تھاپاکستان نے ہزاروں غیر ملکیوں کو افغانستان سے انخلاء میں مدد فراہم کی ہے۔افغانستان میں حکومت بننےسے متعلق پاکستان ذمہ دارانہ کردار ادا کر رہاہے۔افغانستان کی اتھارٹیز کے ساتھ رابطے میں ہیں،بھارت افغانستان میں مداخلت سے باز رہے امید ہے کہ عالمی برادری بھارتی حرکات کا نوٹس لے گی۔

فواد چوہدری نے کہاوزیراعظم نے مینار پاکستان واقعے کو انتہائی تشویش ناک قرار دیا ہے۔ایسے واقعات کی روک تھام کےلے اعلیٰ سطح کمیٹی تشکیل دی جا رہی جو حکومت کی رہنمائی کرے گی۔

کابینہ نے ڈاکٹر اشفاق کو نیا چیئرمین ایف بی آر،ندیم حسن کو چیف شماریات تعینات کرنے، 12 ادویات کی قیمتوں میں ردوبدل کی منظوری دے دی۔

کابینہ نے ای سی سی کے فیصلوں کی توثیق بھی کی۔

imran khan

Federal Cabinate Meeting