Aaj News

اتوار, نومبر 03, 2024  
01 Jumada Al-Awwal 1446  

نور مقدم قتل کیس: تھراپی سینٹر کے 6 ملازمین کی ضمانت کاتحریری حکم جاری

اسلام آبادکی ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن عدالت نے نور مقدم قتل کیس میں...
اپ ڈیٹ 24 اگست 2021 03:16pm

اسلام آبادکی ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن عدالت نے نور مقدم قتل کیس میں تھراپی سینٹر کے سی ای او سمیت 6 ملازمین کی ضمانت کا تحریری حکم جاری کردیا۔

ایڈیشنل سیشن جج عطاء ربانی نے 3 صفحات پر مشتمل تحریری فیصلہ جاری کر دیا ہے، تحریری فیصلے میں ملزمان کی ضمانت منظور کرنے کی وجوہات بیان کی گئی ہیں۔

جاری کردہ فیصلے کے مطابق نور مقدم کے قتل کے وقت تھراپی سینٹر کے سی ای او یا ملازمین موقع پر موجود نہیں تھے، ریکارڈ کے مطابق مرکزی ملزم ظاہر جعفر نے تھراپی ورکس کے ملازم امجد کو بری طرح زخمی کیا ہے۔

فیصلے میں بتایا گیا ہے کہ ملزمان کے ثبوت مٹانے یا شواہد ضائع کرنے کا معاملہ ٹرائل کے دوران طے ہو گا، اس موقع پر یہ مفروضہ قائم نہیں کیا جا سکتا کہ تھراپی ورکس کی ٹیم ثبوت مٹانے گئی تھی۔

جاری کیے گئے فیصلے میں بتایا گیا ہے کہ موقع پر پہنچنے سے پہلے تھراپی سینٹر کی ٹیم کو قتل کا علم تھا یا نہیں، یہ بھی دوران ٹرائل طے ہو گا، ایسے حالات میں گرفتار ملزمان کو لامحدود وقت کیلئے جیل میں رکھنے سے پراسیکیوشن کو کوئی فائدہ نہیں ہو گا، ملزمان کی 5،5 لاکھ روپے کے مچلکوں کے عوض ضمانتیں منظور کی جاتی ہیں۔

اسلام آباد

local court

Judge

Zahir Jaffer

Noor Mukadam