Aaj News

بدھ, دسمبر 18, 2024  
16 Jumada Al-Akhirah 1446  

میٹرو بس اسکینڈل: شہباز شریف کا آج نیب میں پیش نہ ہونے کا فیصلہ

لاہور:مسلم لیگ (ن) کے صد ر اور اپوزیشن لیڈر قومی اسمبلی شہباز ...
اپ ڈیٹ 24 اگست 2021 11:21am

لاہور:مسلم لیگ (ن) کے صد ر اور اپوزیشن لیڈر قومی اسمبلی شہباز شریف نے میٹرو بس اسکینڈل کی تحقیقات کیلئے آج قومی احتساب بیورو(نیب ) میں پیش نہ ہونے کا فیصلہ کرلیا۔

نیب راولپنڈی میٹروبس منصوبے میں باغبانی کے ٹھیکے پر تحقیقات کررہا ہے اورشہبازشریف کوآج نیب نے راولپنڈی دفترطلب کررکھاہے۔

پارٹی ذرائع کے مطابق شہبازشریف کی جانب سے نیب راولپنڈی کو جوابی خط لکھا جائے گا اور ان کے وکیل عطا تارڑ نیب میں پیش ہو کر نئی تاریخ لیں گے اور نیب حکام سے سوالنامہ کی درخواست کریں گے۔

عطا تارڑ نیب میں شہباز شریف کی جانب سے جواب جمع کرائیں گے اور شہباز شریف کی عدم موجودگی اور جوابات پر بریفنگ دیں گے۔

نیب راولپنڈی اسلام آباد میٹرو بس منصوبے میں باغبانی کے ٹھیکے میں مبینہ بے ضابطگیوں کی تحقیقات کررہا ہے۔

نیب کے مطابق شہباز شریف نے راولپنڈی اسلام آباد میٹرو منصوبے کا ٹھیکہ احسن اقبال کے بھائی کو دلوایا۔

نیب نے احسن اقبال کے بھائی مصطفیٰ کمال کی کمپنی کو دیے گئے ٹھیکوں کی تفصیلات مانگی تھیں۔

Shehbaz Sharif