Aaj News

پیر, دسمبر 23, 2024  
20 Jumada Al-Akhirah 1446  

برطرف افغان آرمی چیف کی راہِ فرار کیلئے انتظار کی مبینہ تصویر وائرل

افغانستان کے سابق آرمی چیف جنرل ولی محمد احمدزئی کی ایک مبینہ...
شائع 24 اگست 2021 10:10am

افغانستان کے سابق آرمی چیف جنرل ولی محمد احمدزئی کی ایک مبینہ تصویر سوشل میڈیا پر وائرل ہورہی ہے، جس میں انہیں ملک سے فرار ہونے کے لیے کابل ایئرپورٹ پر لائن میں کھڑے دیکھا جاسکتا ہے۔

افغان میڈیا کے مطابق طالبان کے کابل کا کنٹرول سنبھالنے کے بعد حامد کرزئی ائیر پورٹ پر ملک سے فرار ہونے والے لوگوں کا بہت بڑا ہجوم ہے اور ائیرپورٹ افراتفری کا شکار ہے۔

ایسی صورت حال میں سابق افغان آرمی چیف ولی محمد احمد زئی کی ایک مبینہ تصویر میں کابل ایئر پورٹ سے فرار ہونے کے لیے اپنی باری کا انتظار کرتے نظر آرہے ہیں۔

مبینہ تصویر میں سابق آرمی چیف سادہ لباس میں گلے میں صافہ ڈالے کھڑے ہیں۔ اہم آزاد ذرائع سے اس تصویر کی تصدیق نہیں ہوسکی ہے۔

یاد رہے کہ طالبان کے خلاف جنگ میں یکے بعد دیگرے شکستوں کے بعد 11 اگست کو اس وقت کے صدر اشرف غنی نے آرمی چیف ولی محمد احمد زئی کو برطرف کردیا تھا۔

دوسری جانب مذکورہ تصویر پر سوشل میڈیا صارفین کی مختلف آراء تواتر سے آرہی ہیں۔

Viral Picture

Kabul airport