Aaj News

پیر, دسمبر 23, 2024  
20 Jumada Al-Akhirah 1446  

کتے راکھی ساونت کے پیچھے لگ گئے

بھارتی اداکارہ راکھی ساونت ہمیشہ اپنے بولڈ انداز اور متنازع...
شائع 23 اگست 2021 03:31pm

بھارتی اداکارہ راکھی ساونت ہمیشہ اپنے بولڈ انداز اور متنازع گفتگو کے باعث میڈیا کی توجہ حاصل کرنے میں کامیاب رہتی ہیں۔ اس بار بھی کچھ ایسا ہی ہوا، اس بار تو راکھی ساونت کے پیچھے کتے ہی پڑ گئے۔

راکھی ساونت کی جانب سے انسٹاگرام پر ایک ویڈیو پوسٹ شیئر کی گئی جس میں انہیں بھارتی رئیلیٹی شو بگ باس او ٹی ٹی ہاؤس کے لیے جاتا دیکھا جاسکتا ہے۔

ویڈیو میں راکھی کو پیچ کلر کی پروں والی سلیولیس میکسی ہاتھ میں اٹھائے چلتے دیکھا جاسکتا ہے، جبکہ اس دوران ان کے پیچھے چند کتے بھی مٹر گشتی میں مشغول ہیں۔

ویڈیو پوسٹ کے کیپشن میں راکھی نے لکھا کہ جب میں بگ باس کے او ٹی ٹی ہاؤس میں انٹری کے لیے جارہی تھی اس وقت میرے پیچھے کتے پڑگئے۔

راکھی کی ویڈیو کو چند ہی گھنٹوں میں لاکھوں مرتبہ پسند کیا جاچکا ہے جب کہ مداحوں کی جانب سے دلچسپ تبصروں کا سلسلہ بھی جاری ہے۔

Instagram

Viral Video

Bollywood