Aaj News

اتوار, دسمبر 22, 2024  
20 Jumada Al-Akhirah 1446  

کراچی: سی وی یو پر پھنسے بحری جہاز کو نکالنے کی تیاریاں مکمل

کراچی :سی وی یو پر پھنسے بحری جہاز کو نکالنے کی تیاریاں مکمل کرلی...
شائع 23 اگست 2021 10:47am

کراچی :سی وی یو پر پھنسے بحری جہاز کو نکالنے کی تیاریاں مکمل کرلی گئی ہے۔

کراچی کے ساحل سمندر پر پھنسے بحری جہاز ہینگ ٹونگ 77 کو نکالنے کے آپریشن کی تیاریاں مکمل کر لی گئی ہے۔

تفصیلات کے مطابق جہاز کو نکالنے کیلئے آپریشن کچھ دیر بعد شروع ہوگا جبکہ 11 بج کر 20 منٹ پر 3.2 میٹراونچی لہریں ہوں گی،اونچی لہریں جہاز کی ری فلوٹنگ کیلئے موزوں ہیں۔

آپریشن میں ہارمنی نام کا ٹگ استعمال ہورہا ہےجبکہ ایک اضافی ٹگ کو اسٹینڈ بائی رکھا گیا ہے،ہیوی مشنری سے جہاز کے اطراف سے ریٹ ہٹائی جارہی ہے۔

اس کے علاوہ ایک آپریشن بوٹ بھی آپریشن میں شریک ہیں۔

واضح رہے کہ ساحل سمندر پر ہیوی مشینری کے زریعے جہاز کے اطراف سے ریت ہٹائی جارہی ہے۔

karachi

operation

Ships

sea view