Aaj News

جمعہ, نومبر 22, 2024  
19 Jumada Al-Awwal 1446  

صنفی اصولوں کو پاش پاش کرتی علی سیٹھی کی تصویر

یہ کتنا غیر منصفانہ ہے کہ ایک ہی انسان کے پاس اتنی صلاحیتیں ہوں،...
اپ ڈیٹ 23 اگست 2021 10:43am
تصویر: انسٹاگرام/علی سیٹھی آفیشل
تصویر: انسٹاگرام/علی سیٹھی آفیشل

یہ کتنا غیر منصفانہ ہے کہ ایک ہی انسان کے پاس اتنی صلاحیتیں ہوں، دنیا میں ایسے چند ہی انسان ہیں جن میں ایک نام علی سیٹھی کا بھی ہے۔ جب بھی ہم نے سوچا کہ وہ اپنی صلاحیتوں کے عروج پر پہنچ چکے ہیں تو وہ ہمیں اپنا ایک نیا ، دلچسپ پہلو دکھاتے ہیں۔

علی سیٹھی ایک گلوکار اور پاکستان میں مردوں کے "فیشن آئیکن" ہیں۔ میوزک کی بات ہو یا زبردست لُک کی، ان کا عجیب و غریب انداز اور رنگین اشیاء کے لیے ان کی محبت انہیں ایک آئیکن بناتی ہیں۔

ان کی حالیہ انسٹاگرام پوسٹ بھی کچھ مختلف نہیں ہے۔ سیٹھی نے اپنی آنے والی میوزک ویڈیو کے لیے ایک پرومو جاری کیا اور ایک بار پھر ثابت کیا کہ انہیں اپنے اظہار کے نئے طریقے تلاش کرنے سے کوئی چیز نہیں روک سکتی۔

فنکی جوتوں ، مختلف سجاوٹی اشیاء سے بھری جیکٹس کے ساتھ تجربہ کرنے کے بعد، "عشق" گلوکار نے اب ہمیں چہرے کے زیورات، نرالی انگوٹھیوں اور بلیزر کے ساتھ اسکرٹ بھی دیا ہے۔

انہوں نے کیپشن میں لکھا، 'چمن: باغ ، گھونسلا ، پناہ گاہ۔ ایک ایسی جگہ جہاں آؤٹ لاز سوتے ہیں اور ممنوعہ عاشق ملتے ہیں۔'

تصویر میں سیٹھی نے ایک سیاہ بلیزر پہنا ہوا ہے ، جو نیچے سے نیوی بلیو مخمل کی قمیض کی طرح لگتا ہے اور ایک سیاہ مِڈی اسکرٹ کامبیٹ شوز کے ساتھ استعمال کیا ہے۔ ان کے زیورات میں انگوٹھیاں شامل ہیں جو اردو میں ان کا نام لکھتی ہیں اور ایک اور انگوٹھی جو کہ 'ماشاء اللہ' کہتی ہے۔

زیورات ان کی آنکھوں کے اندرونی کونوں سے کھلنے والے پھول بنانے کے لیے استعمال کیے گئے ہیں جبکہ پروں کو بیرونی کونوں پر چاندی کے زیورات کا استعمال کرتے ہوئے بنایا گیا ہے۔

سیٹھی جو چاہا پہنا، اس بات کی کی پروا کیے بغیر کہ لوگ کیا کہیں گے۔ لوگ اکثر پاکستان میں مردوں کو فیشن کے انتخاب پر تنقید کا نشانہ بناتے ہیں۔

Ali Sethi