Aaj News

جمعہ, نومبر 22, 2024  
19 Jumada Al-Awwal 1446  

کراچی میں گیارہویں جماعت کے امتحانات کا آج سے آغاز

کراچی میں گیارہویں جماعت کے امتحانات کا آج سےآغاز ہوگیا،کورونا...
شائع 23 اگست 2021 10:24am

کراچی میں گیارہویں جماعت کے امتحانات کا آج سےآغاز ہوگیا،کورونا کے باعث امتحانات کا دورانیہ 2گھنٹے ہوگا۔

صبح کی شفٹ میں فرسٹ ایئر سائنس گروپ پری میڈیکل کا زولوجی کا پرچہ ہوگا، جنرل گروپ کا شماریات اور ہوم اکنامکس کا میل مینجمنٹ و فوڈ پریزرویشن کا پرچہ ہوگا۔

صبح کے پرچوں کا آغاز ساڑھے نو بجے ہوا، دوپہرکی شفٹ میں کامرس، اسپیشل اسٹوڈنٹس اور ہیومینیٹز گروپ کے پرچے لے جائیں گے، دوپہر کے پرچے کا آغاز ڈھائی بجے ہوگا۔

امتحانات میں 1 لاکھ 36ہزار 833 طلبا وطالبات شریک ہوں گے، امتحانات 13ستمبر تک2 شفٹوں میں جاری رہیں گے۔

انٹرسال اول کے امتحانات کےلئ 221 امتحانی مراکز قائم کےر گئے ہیں،صبح کی شفٹ میں 113مراکز اور 108مراکز شام کی شفٹ میں قائم کےی گئے ہیں۔

چیئرمین اعلیٰ ثانوی تعلیمی بورڈ کا کہنا ہے کہ شفاف امتحانات کیلئے تمام تیاریاں مکمل ہیں، نقل کی روک تھام کیلئے2مانیٹرنگ سیل بنائےگئے ہیں۔

coronavirus

karachi