Aaj News

اتوار, دسمبر 22, 2024  
20 Jumada Al-Akhirah 1446  

'تحریک انصاف کی حکومت نے ملکی معیشت پرخاموشی سے وار کیا'

مسلم لیگ ن کے رہنماءاحسن اقبال کہتے ہیں تحریک انصاف کی حکومت نے...
شائع 23 اگست 2021 12:32am

مسلم لیگ ن کے رہنماء احسن اقبال کہتے ہیں تحریک انصاف کی حکومت نے ملکی معیشت پرخاموشی سے وار کیا۔

لاہورمیں پریس کانفرنس کرتے ہوئے احسن اقبال کا کہنا تھا کہ حکومت نے2018 سے پاکستان پراقتصادی اورمعاشی تباہی مسلط کر دی ہے۔ڈالر میں اضافے سے روپیہ کی قدر 10 فیصد کم ہوئی۔

مریم اورنگزیب کاکہناتھاکہ کھربوں کی کرپشن کا الزام لگانے والے اب شہبازشریف پر45 لاکھ کی کرپشن کا الزام لگا رہے ہیں۔نیب نیازی گٹھ جوڑ دفن چکا ہے۔

عطاء اللہ تارڑ نے کہا کہ پاکستان پوسٹ میں پہلے 12 ارب روپے اور اب 118 ارب روپے کی کرپشن ہوئی، وزیرمواصلات مراد سعید اس کرپشن کا جواب دیں۔

Ahsan Iqbal

Maryam Aurangzeb