Aaj News

پیر, دسمبر 23, 2024  
20 Jumada Al-Akhirah 1446  

جنید صفدر کے نکاح کی تقریب، مریم نواز تقریب میں آن لائن شرکت کریں گی

لندن میں مسلم لیگ ن کی نائب صدر مریم نواز کے صاحبزادے جنید صفدر...
شائع 22 اگست 2021 09:32pm

لندن میں مسلم لیگ ن کی نائب صدر مریم نواز کے صاحبزادے جنید صفدر کے نکاح کی تقریب میں مریم نواز آن لائن تقریب میں شرکت کریں گی۔

ن لیگ ذرائع کے مطابق مریم نواز بیٹے کی شادی کی خوشی میں جاتی امراء میں تقریب کا اہتمام کریں گی۔ جس میں پارٹی کے مرکزی رہنماؤں اور کارکنوں کو مدعو کیا گیا ہے۔

ذرائع کے مطابق تقریب میں شرکت کےلےک مریم نواز کی صاحبزادی مہرالنساء بھی جاتی امراء پہنچیں گی جبکہ شہبازشریف اور حمزہ شہباز کی شرکت کا بھی امکان ہے۔

جنید صفدر کے نکاح کی تقریب میں مریم نواز آن لائن شرکت کریں گی۔

Maryam Nawaz

Junaid safdar