Aaj News

اتوار, دسمبر 22, 2024  
20 Jumada Al-Akhirah 1446  

شیخ رشید کی بلوچستان میں سیکیورٹی فورسز پر دہشتگرد حملے کی مذمت

اسلام آباد:وفاقی وزیرداخلہ شیخ رشید نے بلوچستان میں سیکیورٹی...
شائع 22 اگست 2021 02:22pm

اسلام آباد:وفاقی وزیرداخلہ شیخ رشید نے بلوچستان میں سیکیورٹی فورسز پر دہشتگرد حملے کی مذمت کردی۔

سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پراپنے ٹویٹ میں وفاقی وزیر داخلہ شیخ رشید نے بلوچستان میں سیکیورٹی فورسز پر دہشتگرد حملے کی مذمت کرتے ہوئے کیپٹن کاشف کی شہادت پر افسوس کا اظہار کیا ہے۔

اپنے پیغام میں شیخ رشید کا کہنا تھا کہ اللہ تعالیٰ شہید کیپٹن کاشف کے درجات میں مزید بلندی عطا ءفرمائے ،دہشتگرد بزدلانہ کارروائیوں سے ہماری فورسز کے حوصلے پست نہیں کرسکتے او رہم دہشتگردوں کا پوری قوت کے ساتھ مقابلہ کررہے ہیں۔

وزیرداخلہ نے اپنے پیغام میں دہشتگردی کے واقعے میں زخمی ہونے والے اہلکاروں کی جلد صحتیابی کی دعا کرتے ہوئے دہشتگردوں کو شکست فاش دینے کے عزم کا اظہا ر بھی کیا۔

Sheikh Rasheed

بلوچستان

اسلام آباد

Federal Interior Minister

attack