Aaj News

اتوار, دسمبر 22, 2024  
20 Jumada Al-Akhirah 1446  

شمالی وزیرستان: سیکیورٹی فورسز کی کارروائی، ایک دہشتگرد ہلاک

راولپنڈی:شمالی وزیرستان میں سیکیورٹی فورسز کی کارروائی کے...
شائع 22 اگست 2021 01:13pm

راولپنڈی:شمالی وزیرستان میں سیکیورٹی فورسز کی کارروائی کے دوران ایک دہشتگرد ہلاک ہوگیا جبکہ بڑی تعداد میں اسلحہ اور گولیاں بھی برآمد ہوئیں۔

پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر )کی جانب سے جاری بیان کے مطابق شمالی وزیرستان کے علاقے بویا میں سیکیورٹی فورسز کی جانب سے دہشتگردوں کی موجودگی کی اطلاع پر کارروائی کی گئی،جہاں فائرنگ کے تبادلے کے دوران ایک دہشتگرد مارا گیا۔

آئی ایس پی آر کے مطابق کارروائی کے دوران مارے جانے والے دہشتگرد کے قبضے سے بڑی تعداد میں اسلحہ اور گولیاں برآمد ہوئیں۔

آئی ایس پی آر کا کہنا ہے کہ کارروائی کے بعد علاقے میں تلاشی کا عمل جاری ہے تاکہ علاقے میں موجود دیگر دہشتگردوں کو ختم کیا جا سکے۔

ISPR

North Waziristan

security forces

operation

terrorist killed