Aaj News

جمعہ, نومبر 22, 2024  
19 Jumada Al-Awwal 1446  

بھارتی شو کی میزبان کا نیرج چوپڑہ کیلئے رقص

انٹرویو شروع ہونے سے چند سیکنڈ پہلے ریڈیو شو کی میزبان نے اپنی...
شائع 22 اگست 2021 11:51am
تصویر: ٹوئٹر/مائی ملشکا
تصویر: ٹوئٹر/مائی ملشکا

انٹرویو شروع ہونے سے چند سیکنڈ پہلے ریڈیو شو کی میزبان نے اپنی ٹیم کے ساتھ اسٹوڈیو میں ٹوکیو اولمپکس میں بھارت کے لیے جیولن تھرو میں گولڈ میڈل جیتنے والے نیرج چوپڑہ کے لیے رقص کرنا شروع کردیا، جسے دیکھ کر نیرج ششدر رہ گئے۔

ممبئی میں ایف ایم ریڈیو اسٹیشن کی میزبان ملشکا میڈونسا اور ان کی ٹیم نے نیرج کا زوم پر انٹرویو کرنا تھا، لیکن اس سے قبل انہوں نے سوچا کہ کیوں نہ اولمپک ہیرو کو شاباشی دینے کے لیے "اڑیں جب جب زلفیں تیری" گانے پر رقص کیا جائے۔

اپنی ایک ٹویٹ میں ویڈیو شیئر کرتے ہوئے ملشکا کا کہنا تھا کہ انہوں نے زوم کال سے چار سیکنڈ پہلے نیرج کے لیے اپنی ٹیم کے ساتھ رقص کیا۔ زلفوں کے ذکر والے گانے کا انتخاب غالباً اس لیے تھا کیوںکہ کچھ عرصہ پہلے تک نیرج بھی لمبے بال رکھا کرتے تھے۔

اپنی ایک اور ٹویٹ میں ملشکا لکھتی ہیں کہ نیرج نے انہیں بتایا کہ ’میں ایک عالمی چیمپئن بننا چاہتا ہوں‘۔

واضح رہے کہ جاپان میں ہونے والے حالیہ اولمپکس مقابلوں میں نیرج نے 87.58 میٹر جیولن تھرو کر کے سونے کا تمغہ حاصل کیا۔

چیک ریپبلک کے جیکب واڈلیچ نے 86.67 میٹر کے ساتھ سلور اور چیک رپبلک ہی کے ویتے سلاف ویسلے نے 85.44 میٹر کے ساتھ کانسی کا میڈل اپنے نام کیا۔

عالمی نمبر ایک رہنے والے جرمن کھلاڑی جولین ویبر بھی میڈل کی دوڑ سے باہر ہوئے اور 85.3 میٹر کی تھرو کے بعد ان کی چوتھی پوزیشن رہی۔

جبکپ پاکستانی ارشد ندیم نے 84.62 میٹر کی تھرو کے ساتھ پانچویں پوزیشن حاصل کی۔

javelin throw

Neeraj Chopra