Aaj News

اتوار, دسمبر 22, 2024  
20 Jumada Al-Akhirah 1446  

امریکی انخلاء کے بعد طالبان اربوں ڈالرز کے اسلحے پر قابض

طالبان نے افغانستان پر قبضے کے بعد اربوں ڈالرز کے امریکی ہتھیار...
شائع 21 اگست 2021 10:27pm

طالبان نے افغانستان پر قبضے کے بعد اربوں ڈالرز کے امریکی ہتھیار ضبط کرلیے۔

دی ہِل کی ربیکا کھِل کی رپورٹ کے مطابق طالبان جنگجوؤں کی امریکی ہتھیاروں کےساتھ تصاویرمیڈیا پرجاری ہیں۔ ہتھیاروں میں ایم 16رائفلوں سے لےکرمسلح ہمویز تک شامل ہیں۔ اطلاعت کے مطابق یو ایچ-60 بلیک ہاک ہیلی کاپٹر اور اے-29 سپر ٹُکانو ایئرکرافٹ پر بھی قبضہ کرلیا گیا ہے۔

امریکا نےافغانستان حکومت کو جواسلحہ فراہم کیا وہ 20 سالہ جنگ کے دورانیے میں خرچ کیے گئے 83ارب ڈالرز کے حصے طور پر افغان سیکیورٹی فورسز کی ٹریننگ اور سپلائی کی مد میں تھا۔

ایک حکومتی رپورٹ کے مطابق امریکا نے 2003 سے 2016 کے درمیان افغان فورسز کو 70ہزار گاڑیاں، 6لاکھ ہتھیار، 1لاکھ 60ہزاور مواصلاتی سازو سامان اور 200 سے زائد ایئرکرافٹ دیے۔

امریکی حکام نےرائٹرز کو بتایا کہ کچھ سامان کھو گیا ہے یا تباہ ہوگیا ہے لیکن دو ہزار مسلح گاڑیاں اور40 ایئر کرافٹ طالبان کے قبضے میں ہیں۔ (افغان ملٹری پائلٹ نے مبینہ طور پر ملک سے فرار ہونے کےلئے تقریباً 50 ایئرکرافٹ استعمال کیے۔)

ایک عسکری عہدےدار نے رائٹرز کو بتایا کہ پینٹاگون نے سازوسامان جیسے کہ ایئرکرافٹ کو تباہ کرنے کےلئے فضائی حملوں کے آپشن کو رد نہیں کیا ہے تاہم کوئی فیصلہ نہیں کیا گیا ہے۔

Weapons

Taliban