Aaj News

جمعرات, دسمبر 26, 2024  
23 Jumada Al-Akhirah 1446  

چین میں جوڑوں کو تین بچوں کی پیدائش کی اجازت

چین نے ممکنہ طور پر پیدا ہونے والے آبادیاتی بحران سےنمٹنے...
شائع 21 اگست 2021 08:44pm

چین نے ممکنہ طور پر پیدا ہونے والے آبادیاتی بحران سےنمٹنے کےلئےجوڑوں کو تیسرا بچہ پیدا کرنے کی اجازت دےدی۔

آبادی اور خاندانی منصوبہ بندی کے قانون میں ترمیم جمعےکو کی گئی۔ آخری بار اس قانون میں ترمیم چھ برس قبل کی گئی تھی۔

گزشتہ صدی میں80کی دہائی سے چین نے جوڑوں کوصرف ایک بچےکی پیدائش تک محدود کردیاتھا۔پالیسی کی خلاف ورزی کرنے پر جرمانےیا نوکری سے ہاتھ دھو بیٹھنے جیسے نتائج کا سامنا کرنا پڑتا تھا۔پالیسی کے تحت جبری طور پر اسقاطِ حمل بھی کرائے جاتے تھے۔

2015میں گرتے شرح پیدائش کےواضح ہوتے نتائج کا اعتراف کرتے ہوئے حکام نے دو بچوں کی اجازت دیتے ہوئے قوانین میں پہلی بار نرمی کی تھی۔حکام میں یہ ڈر پایا جاتا ہے کہ چین امیر ہونے سے پہلے بوڑھا ہوجائے گا۔

چین اس پالیسی کےتحت اضافی 40کروڑ بچوں کی پیدائش کو روک کر ایک پالیسی کو کامیابی کے طور پر گردانتا تھا۔ اس اثناء نے بچنے والے وسائل کی صورت میں معاشی نمو ہونے میں مدد ملی۔

گزشتہ دہائی میں چین میں لوگوں کی کام کی عمرگِری ہےاورآبادی بمشکل ہی اضافہ ہوا ہے۔دس برس میں ایک بارہونے والی مردم شماری میں گزشتہ برس معلوم ہوا کہ آبادی 1 ارب 41کروڑ 10لاکھ تک پہنچی ہے، یعنی 2010 سے اب تک 7کروڑ 20 لاکھ کا اضافہ ہوا۔

اعداد و شمار کےمطابق گزشتہ برس 1کروڑ20لاکھ بچے پیدا ہوئے جو2019 میں پیدا ہوئے بچوں کی تعداد سے18 فیصد کم ہے۔ 2019 میں1کروڑ46لاکھ بچے پیدا ہوئے تھے۔

china