Aaj News

پیر, دسمبر 23, 2024  
20 Jumada Al-Akhirah 1446  

وزیراعظم کا جنگل کی آگ بجھاتے شہید اہلکارجمشید اقبال کو خراج تحسین

وزیراعظم عمران خان نے چترال میں جنگل کی آگ بجھاتے ہوئے جان دینے...
شائع 21 اگست 2021 10:34am

وزیراعظم عمران خان نے چترال میں جنگل کی آگ بجھاتے ہوئے جان دینے والے اہلکارجمشید اقبال کو خراج تحسین پیش کیا ہے۔

وزیراعظم عمران خان نے ٹوئٹ میں کہا کہ 19 اگست کو فارسٹر چترال فاریسٹ ڈویژن جمشید اقبال چمورکن، گول پروٹیکٹڈ فاریسٹ کمپارٹمنٹ نمبر 01 میں لگی آگ بجھا رہے تھے کہ اس دوران ہیرو جمشید اقبال جنگل میں لگی آگ بجھاتے ہوئے شہید ہوئے۔

وزیراعظم نے کہا کہ یہ ہمارے ہیرو ہیں جو سبز پاکستان کے لیے ہمارے جنگلات کی حفاظت کررہے ہیں۔

واضح رہے کہ محکمہ جنگلات کا نوجوان اہلکارجمشید اقبال آگ بجھاتے ہوئے اپنا توازن برقرار نہ رکھ سکا اور انتہائی گہری کھائی میں گر کر جاں بحق ہوگیا تھا۔

pm imran khan

Chitral

forest fire