Aaj News

پیر, دسمبر 23, 2024  
20 Jumada Al-Akhirah 1446  

انتخابات کا وقت نہیں، جلد جامع حکومت تشکیل دیں گے، ترجمان طالبان

طالبان کے ترجمان سہیل شاہین کا کہنا ہے کہ انتخابات کرانے کا وقت...
شائع 21 اگست 2021 09:07am

طالبان کے ترجمان سہیل شاہین کا کہنا ہے کہ انتخابات کرانے کا وقت نہیں، جلد ایسی حکومت تشکیل دی جائے گی جس میں سب شامل ہوں گے۔

طالبان کے سیاسی دفتر کے ترجمان سہیل شاہین نے چینی میڈیا کو دیے گئے انٹرویو میں کہا ہے کہ افغانستان میں افغانوں پر مشتمل نئی جامع حکومت کے لیے بات چیت جاری ہے۔ نئے آئین کی تیاری اور منظوری کےلیے طویل وقت درکار ہے۔ حکومت میں اہل اور قابل لوگوں کو شامل کیا جائے گا۔

نئی جامع حکومت کے فریم ورک میں تمام افغان زیرغور ہیں اور منتخب کی جانے والی افغان شخصیات کے ناموں کا اعلان کیا جائے گا۔

سہیل شاہین کا کہنا تھا کہ چین افغانستان میں امن اور مفاہمت کو فروغ دینے میں اہم کردار ادا کرسکتا ہے۔ انہوں نے افغانستان کی تعمیر نو کے لیے چین کے تعاون کا بھی خیر مقدم کیا۔

انہوں نے مزید کہا کہ افغانستان میں سب سے پہلے جامع حکومت کے قیام کی ضرورت ہے۔ افغانستان میں ابھی اقتدار کا خلا ہے اور کسی قسم کے الیکشن کا وقت نہیں۔

انہوں نے کہا ہے کہ ملک میں کوئی آئین نہیں لہٰذا نیا آئین تیار کرکے منظور کیا جائے گا۔

Taliban

Suhail Shaheen

Taliban Government