Aaj News

جمعہ, نومبر 22, 2024  
19 Jumada Al-Awwal 1446  

ملکی و بین الاقوامی مبصرین کو ای وی ایم کا معائنہ کرانے کا فیصلہ

اسلام آباد:وفاقی وزیر سائنس و ٹیکنالوجی شبلی فراز نے ملکی و بین...
شائع 20 اگست 2021 02:46pm

اسلام آباد:وفاقی وزیر سائنس و ٹیکنالوجی شبلی فراز نے ملکی و بین الاقوامی مبصرین کو ای وی ایم کا معائنہ کرانے کا فیصلہ کرلیا۔

وفاقی وزیر سائنس و ٹیکنالوجی شبلی فراز نے فافن اور پلڈاٹ کو الیکٹرانک ووٹنگ مشین کے معائنے کی درخواست کی اور سی ای او فافن اور پلڈاٹ کو خط لکھا۔

ذرائع کے مطابق خط وزارت سائنس کی طرف سے ڈائریکٹر ٹو منسٹر وقاص احمد قریشی نے لکھا۔

انہوں نے خط میں لکھا کہ وزیراعظم کے ویژن اور وفاقی کابینہ کی ہدایت پر ای وی ایم تیار کی ہے۔ وزیراعظم ، صدر، پارلیمنٹیرینز اور الیکشن کمیشن ای وی ایم کا معائنہ کر چکے ہیں۔

ڈائریکٹر ٹو منسٹر وقاص احمد قریشی نے مزید لکھا کہ وفاقی وزیر سائنس و ٹیکنالوجی شبلی فراز الیکٹرانک ووٹنگ مشین پر بریفنگ دینا چاہتے ہیں۔

shibli faraz

اسلام آباد

federal Minister Science Technology

Electronic Voting Machine