برطانیہ کا افغانستان میں صورتحال مستحکم ہونے کا اعتراف
برطانیہ نے افغانستان میں صورتحال مستحکم ہونے کا اعتراف کرلیا۔
پارلیمنٹ سے خطاب میں برطانوی وزیراعظم بورس جانسن نے کہا افغانستان میں امن وامان بہتر ہے تاہم غیر یقینی کی صورتحال بھی برقرار ہے۔
انہوں نےتسلیم کیا کہ طالبان ملک سے غیرملکیوں کے انخلاء میں کوئی رکاوٹ نہیں ڈال رہے۔
دوسری جانب برطانیہ کی بری فوج کےسربراہ نے کہا عالمی برادری طالبان کوحکومت بنانےکےلئےوقت دے۔طالبان کارویہ اس بار مختلف ہوسکتا ہے۔طالبان زیادہ ذمہ دار کے طور پر سامنے آسکتے ہیں۔
رائٹرز کےمطابق بی بی سی سےگفتگو میں برطانیہ کے چیف آف ڈیفنس اسٹاف نے کہا دنیا کو صبر اور برداشت کامظاہرہ کرناچاہیئے،ہوسکتاہےاس بارسامنے آنے والے طالبان 90کی دہائی والےطالبان سےمختلف ہوں۔
برطانوی جنرل کا کہنا تھا ہمیں طالبان کو کچھ وقت ضرور دینا چاہیئے۔
Comments are closed on this story.