Aaj News

پیر, دسمبر 23, 2024  
20 Jumada Al-Akhirah 1446  

مینارِپاکستان واقعہ: حکومتی عہدیداروں کی خاتون سے ملاقات، انصاف کی فراہمی کی یقین دہانی

وزیراعلیٰ پنجاب عثمان بزدارکی ہدایت پر حکومتی عہدیداروں نے...
شائع 18 اگست 2021 09:58pm

وزیراعلیٰ پنجاب عثمان بزدارکی ہدایت پر حکومتی عہدیداروں نے خاتون سے ملاقات کی اور انصاف کی فراہمی کا یقین دلایا۔حکومتی دعوے اپنی جگہ لیکن چار روز گزر گئے۔تین سو سے چارسو افراد کا ہجوم تھا۔گرفتاری تاحال ایک کی بھی نہ ہوسکی۔

لاہور میں مینار پاکستان پرخاتون کے ساتھ بدتمیزی کے معاملے پرپنجاب حکومت متاثرہ خاتون کو انصاف دلانے کےلئے پرعزم ہے۔

وزیراعلیٰ پنجاب کی ہدایت پرحکومتی عہدیداروں نے خاتون سے ملاقات کی اورانصاف کا یقین دلایا۔

آج نیوز سے گفتگو میں ترجمان پنجاب حکومت فیاض الحسن چوہان نے کہا ملزمان کو کیفر کردارتک پہنچائیں گے۔

معاون خصوصی شہباز گل نے واقعے پر افسوس کا اظہار کرتے ہوئے لکھا۔

پولیس ملزمان کے خلاف سخت ترین کارروائی کرے گی، جلد ملزمان قانون کی گرفت میں ہوں گے۔

وزراء کی یقین دہانیاں اپنی جگہ واقعے کو گزرے 4 روز ہوگئےپولیس مقدمے سے آگے نہ بڑھ سکی۔ہجوم میں 300 سے 400 افراد شامل تھےگرفتاری ابھی تک ایک کی بھی عمل میں نہ آسکی۔

CM Usman Buzdar

shahbaz gill

Minar e Pakistan

Lahore Incident

Woman Harassment

Ayesha Akram