Aaj News

جمعہ, نومبر 22, 2024  
19 Jumada Al-Awwal 1446  

امریکا میں موجود افغانستان کے اربوں ڈالرز کے اثاثے منجمد

افغان طالبان کےخلاف امریکا کاایک اور اقدام،امریکا میں موجود...
شائع 18 اگست 2021 07:17pm

افغان طالبان کےخلاف امریکا کاایک اور اقدام،امریکا میں موجود افغانستان کے اربوں ڈالرز کے اثاثے منجمد کردیے۔ امریکی اقدام کا مقصد رقم تک طالبان کی رسائی کو روکنا ہے۔

طلوع نیوز کے مطابق بائیڈن انتظامیہ چاہتی ہے کہ اربوں ڈالرزکی رقم طالبان استعمال نہ کرسکیں۔افغان حکومت کے اثاثوں کا بڑا حصہ امریکی بینکوں میں موجود ہے۔

انٹرنیشنل مانیٹری فنڈ کے مطابق اپریل میں افغان سینٹرل بینک کے پاس 9.5 ارب ڈالرز کے ذخائر تھے۔

افغانستان کے اثاثے منجمد کرنے کا فیصلہ امریکی وزیر خزانہ جینٹ ییلین اور دیگر متعلقہ حکام نے کیا۔

assets

Biden administration