Aaj News

جمعرات, دسمبر 19, 2024  
16 Jumada Al-Akhirah 1446  

مینارِ پاکستان واقعہ: بلاول بھٹو کی شدید مذمت

مینارپاکستان واقعے پر چیئرمین پیپلزپارٹی بلاول بھٹو نے بھی ...
شائع 18 اگست 2021 06:57pm

مینارپاکستان واقعے پر چیئرمین پیپلزپارٹی بلاول بھٹو نے بھی شدید مذمت کی ہے۔

ٹوئٹر پر اپنے پیغام میں بلاول بھٹو نے کہا مینار پاکستان پر ہجوم کا نوجوان لڑکی سے دست درازی اور زدوکوب کرنا ہر پاکستانی کےلئے باعثِ شرم ہے۔واقعہ ہمارے سماج کی پستی کو بیان کرتا ہے۔

انہوں نے کہاواقعے کے بعد پاکستانی خواتین خود کو غیرمحفوظ سمجھ رہی ہیں، یہ ہماری ذمہ داری ہے کہ ہم خواتین کے تحفظ اور مساوی حقوق کو یقینی بنائیں۔

PPP Chairman

Bilawal Bhutto Zardari

harassment

Minar e Pakistan

Lahore Incident