Aaj News

پیر, دسمبر 23, 2024  
20 Jumada Al-Akhirah 1446  

وزیر اعظم عمران خان اور جرمن چانسلر انجیلا مرکل کے درمیان ٹیلیفونک رابطہ

جرمن چانسلر انجیلا مرکل اور وزیراعظم عمران خان کے درمیان ٹیلی...
اپ ڈیٹ 18 اگست 2021 07:26pm

جرمن چانسلر انجیلا مرکل اور وزیراعظم عمران خان کے درمیان ٹیلی فونک رابطہ ہوا۔دونوں رہنماؤں نے افغانستان میں بدلتی صورتحال پر تبادلہ خیال کیا۔

جرمن چانسلر انجیلا مرکل نے وزیراعظم عمران خان سے ٹیلی فونک رابطہ کیا۔ دونوں رہنماؤں نے افغانستان میں بدلتی صورتحال پر تبادلہ خیال کیا۔

وزیراعظم نےکہا پرامن اور مستحکم افغانستان پاکستان اور خطےکےلئےضروری ہے۔افغانیوں کی سیکیورٹی اور ان کےحقوق کا تحفظ سب سے اہم ہے۔افغان تنازعے کا بہترین حل سیاسی ہے۔

عمران خان نے کہا پاکستان تمام افغان قیادت سے رابطے میں ہے، عالمی برادری کو افغانستان کے لوگوں کی معاشی حالت میں بہتری کےلئے رابطے میں رہنا چاہیئے۔پاکستان افغانستان سے سفارتکاروں، عالمی اداروں کے نمائندگان کی واپسی کےلئے معاونت فراہم کررہا ہے۔

وزیراعظم عمران خان کا پاک جرمنی دو طرفہ اعلیٰ سطحی رابطوں پر اطمینان کا اظہار کیا گیا۔

pm imran khan

Angela Merkel

Taliban

German Chancellor