'امام حسین ؓ اور اہل بیت نے اپنی جانوں کا نذرانہ پیش کر کے دین اسلام کو حیات نو بخشی'
صدرمملکت عارف علوی نے یوم عاشورہ پر قوم کے نام پیغام میں کہا ہے کہ امام حسین ؓ اور اہل بیت نےاپنی جانوں کا نذرانہ پیش کرکےدین اسلام کو حیات نو بخشی،ہمیں اپنے اندر نظم و ضبط اور ایثار و قربانی کا جذبہ پیدا کرنا ہے۔باہمی نفرتوں، کدورتوں اور گروہ بندیوں سے پرہیز کرنا ہے۔
صدر مملکت کا کہنا تھا کہ یوم عاشور نہایت عظمت اور احترام کا حامل دن ہے۔امام حسین ؓ نے اہل بیت ، دیگر جانثار ساتھیوں کے ہمراہ بے سرو سامانی کے عالم میں ظلم و استبداد کی قوتوں کو للکاراآج اسلام انہی قربانیوں کی بنا پر زندہ ہے۔شہادت امام حسین ؓ امت مسلمہ کے لیے ایک عظیم درس ہے۔شہادت رہتی دنیا تک کےلئے عزم و استقلال کی علامت ہے۔
انہوں نے کہا کہ ہمیں اپنے دین، ملت اور ملک کےلئے ہر قسم کی قربانی کےلئے خود کو تیار کرنا ہے۔
صدر مملکت نے عاشورہ کے اجتماعات میں حکومت کی طرف سے جاری کردہ تمام احتیاطی تدابیر کو اختیار کرنے کی اپیل بھی کی۔
Comments are closed on this story.