Aaj News

جمعرات, دسمبر 26, 2024  
23 Jumada Al-Akhirah 1446  

افغانستان میں تعمیر نو کی حمایت جاری رہے گی: چین

چین کا کہنا ہے کہ افغانستان کی پُرامن تعمیرنو کےلےد اپنی حمایت...
شائع 18 اگست 2021 06:03pm

چین کا کہنا ہے کہ افغانستان کی پُرامن تعمیرنو کےلےد اپنی حمایت جاری رکھے گا۔افغان معیشت کی بہتری کےلےے تعاون اور سماجی ترقی کےلےا مدد فراہم کرے گا۔

چینی وزارت خارجہ کے ترجمان ژاؤ لی جیان نے کہا کہ چین افغانستان کا مخلص دوست اور ہمسایہ ہے۔

انویں نے امید ظاہر کی ہے کہ طالبان اور دیگر گروپ افغانستان میں شفاف اور مشترکا نظام حکومت بنانے میں کامیاب ہوجائیں گے۔یہ حکومت مستحکم داخلی اور خارجی پالیسیز کا نفاذ کرے گی۔

چینی ترجمان نے کہا ہمیں یہ بھی امید ہے کہ طالبان تمام دہشتگرد قوتوں کے خلاف کریک ڈاؤن کریں گے اور اپنے اس وعدے کی تکمیل کریں گے کہ افغان سرزمین کو پڑوسی ملکوں کے خلاف استعمال ہونے نہیں دیں گے۔

china

Taliban