Aaj News

اتوار, دسمبر 22, 2024  
20 Jumada Al-Akhirah 1446  

افغان سیاسی رہنماؤں کے آٹھ رکنی وفدکا جی ایچ کیو کا دورہ

افغان سیاسی رہنماؤں کے آٹھ رکنی وفد نے جی ایچ کیو کا دورہ کیا اور...
اپ ڈیٹ 17 اگست 2021 11:17pm

افغان سیاسی رہنماؤں کے آٹھ رکنی وفد نے جی ایچ کیو کا دورہ کیا اور آرمی چیف سے ملاقات کی۔آرمی چیف نے وفد پر واضح کیا کہ پاکستان کی افغانستان سے وسیع البنیاد تعلقات کی خواہش ہے۔

آئی ایس پی آر کے مطابق افغان سیاسی رہنماؤں کے وفد نے جی ایچ کیو کا دورہ کیا۔آرمی چیف کی 8 رکنی افغان وفد سے ملاقات ہوئی۔

وفد میں صلاح الدین ربانی،یونس قانونی، کریم خلیلی اور احمد ضیاء مسعود،استاد محقق، احمد ولی مسعود، عبداللطیف پدرم اور خلیل نور شامل ہیں۔

ملاقات میں افغانستان کی موجودہ صورتحال پر تفصیلی تبادلہ خیال کیا گیا۔

آرمی چیف نے کہاپاکستان کی افغانستان سے وسیع البنیاد تعلقات کی خواہش ہے۔پاکستان افغانستان کی ہرممکن مدد کےلئے تیار ہے۔

COAS

GHQ

Afghan