Aaj News

جمعہ, نومبر 22, 2024  
19 Jumada Al-Awwal 1446  

'افغانستان میں خون ریزی نہ ہونا اطمینان بخش ہے'

وفاقی وزیراطلاعات و نشریات فوادچوہدری کہتےہیں افغانستان میں...
شائع 17 اگست 2021 06:35pm

وفاقی وزیراطلاعات و نشریات فوادچوہدری کہتےہیں افغانستان میں خون ریزی نہ ہونااطمینان بخش ہے۔ہم نےاشرف غنی کوسمجھانےکی کوشش کی۔اشرف غنی کو افغانستان میں متفقہ حکومت بنانےکامشورہ دیا۔

وفاقی وزیراطلاعات فوادچوہدری نے کابینہ اجلاس پرمیڈیا بریفنگ دی۔

بریفنگ دیتے ہوئے ان کاکہناتھاوزیراعظم نےافغانستان کی صورتحال پرکابینہ کااعتمادمیں لیا۔پاکستان افغانستان سےمتعلق تنہائی میں فیصلہ کرنانہیں چاہتا۔افغانستان متعلق فیصلہ اقوام عالم سےملکرکرناچاہتےہیں۔

انہوں نے کہاوزیراعظم کی ترک صدرسےتفصیلی بات چیت ہوئی۔طالبان اوردیگرفریقین سے رابطے میں ہیں۔ افغانستان میں خون ریزی نہ ہونااطمینان بخش ہے۔امیدہےطالبان عالمی قوانین کا احترام کریں گے۔ہم نے اشرف غنی کوسمجھانے کی کوشش کی۔کوئی تنہاافغانستان پر حکومت نہیں کرسکتا۔اشرف غنی کوافغانستان میں متفقہ حکومت بنانے کا مشورہ دیا۔

یکساں تعلیمی نظام کے متعلق انہوں نےبتایا کہ شفقت محمودنےیکساں نظام تعلیم پربریفنگ دی۔مدارس میں بھی جدید نصاب پڑھایا جائےگا۔8ویں سے10ویں جماعت تک سیرت النبیﷺپڑھائی جائےگی۔

انتخابی اصلاحات کے متعلق بات کرتے ہوئے انہوں نے کہابابراعوان نےالیکٹرانک ووٹنگ مشین پربریفنگ دی۔ اپوزیشن کوانتخابی اصلاحات پرحکومت کاساتھ دیناچاہیئے۔الیکشن کمیشن کوای وی ایم کا معائنہ کرایاگیاہے۔

کھیلوں کے متعلق وفاقی وزیر نے بتایا کہ فہمیدہ مرزاکواسپورٹس پالیسی کاجائزہ لینےکاکہاہے۔وزیراعظم نےاولمپکس میں کارکردگی پراظہارناراضی کیا۔اسپورٹس ایسوسی ایشن پرحکومت کا کوئی اختیارنہیں۔کھیلوں سے متعلق نئی پالیسی لائیں گے۔

فواد چوہدری نے کہاسرکاری شخصیات کی سیکیورٹی کاجائزہ لیا گیا۔ایوان صدر،وزیراعظم ہاؤس کےاخراجات کم کئےہیں۔وزیراعظم اپنے گھرکےاخراجات خوداٹھاتے ہیں۔عمران خان نےاپنےگھرتک سڑک ذاتی اخراجات سےبنوائی۔عوام کےٹیکس کے پیسوں کاتحفظ اہم ہے۔سرکاری اداروں میں ویکسی نیشن سےآگاہ کیاگیا۔وزارت اطلاعات میں 97 فیصد افرادویکسی نیشن کراچکےہیں۔

ashraf ghani

fawad chaudhry

Federal Information Minister

Taliban