Aaj News

پیر, دسمبر 23, 2024  
20 Jumada Al-Akhirah 1446  

ازبکستان نے افغانستان کا ایک جنگی جہاز مار گرایا

ازبکستان نے افغانستان کا ایک جنگی جہاز مار گرایا ہے ، طیارہ جنوب...
شائع 17 اگست 2021 12:16pm

ازبکستان نے افغانستان کا ایک جنگی جہاز مار گرایا ہے ، طیارہ جنوب مشرقی ازبکستان میں افغانستان کی سرحد پر واقع سرکھندریہ علاقے میں گر کر تباہ ہوا۔

جبکہ 22 ملٹری ائیرکرافٹس اور 24 ملٹری ہیلی کاپٹرز کو زبردستی لینڈ کروا لیا گیا۔

رپورٹ کے مطابق یہ جہاز غیر قانونی طور پر ازبکستان کی فضائی حدود میں داخل ہوئے اور تقریباً 600 افغان اہلکاروں کو لے جارہے تھے ۔

عالمی خبر رساں ادارے کے مطابق افغانستان کے 46 ایئر کرافٹس میں 585 اہلکار سوار تھے جنہیں زبردستی ازبکستان کے جنوبی حصے میں واقع "ترمیز" ایئر پورٹ پر لینڈ کروایا گیا ہے۔ ان جہازوں کو ہفتہ اور اتوار کے روز قبضے میں لیا گیا۔

ازبک وزارت دفاع کی جانب سے جاری کر دہ بیان میں کہا گیا ہے کہ افغان ملٹری کے ایک جہاز کو غیر قانونی طور پر فضائی حدود میں داخل ہونے پر ازبکستان کے ایئر ڈیفنس سسٹم نے نشانہ بنایا۔

لیکن اسٹیٹ پراسیکیوٹر آفس کا بیان ازبک وزارت دفاع سے مختلف ہے ، جس کا کہنا ہے کہ افغان ملٹری کا طیارہ ازبک طیارے کے ساتھ ٹکرانے کی وجہ سے گر کر تباہ ہوا ہے جو کہ اسے ایسکورٹ کر رہا تھا۔

بعد ازاں پراسیکیوٹر جنرل کے دفتر نے بعد میں میسجنگ ایپ ٹیلی گرام پر "جلد بازی" والے بیان پر معذرت کی اور کہا کہ یہ "متعلقہ حکام سے تصدیق شدہ ڈیٹا" پر مبنی نہیں ہے۔

خبر رساں ادارے کے مطابق تباہ ہونے والے افغان ملٹری طیارے کے پائلٹس نے پیرا شوٹ کے ذریعے جہاز سے کود کر جان بچائی تاہم انہیں ازبک فورسز کی جانب سے حراست میں لے لیاہے اور زخمی ہونے کی وجہ سے انہیں طبی امداد کیلئے ہسپتال منتقل کر دیا گیا۔

uzbekistan