کابل ائیر پورٹ: سٹیلائٹ تصاویر نے سب کو حیرت میں ڈال دیا
افغانستان میں حد درجہ تیزی سے بدلتی صورت حال نے دنیا کو اچانک ایک بڑا جھٹکا دیا ہے، طالبان نے اشرف غنی کی حکومت کا تختہ اُلٹ کر انہیں ملک سے فرار ہونے پر مجبور کردیا ہے۔
ایسے حالات میں جہاں غنی حکومت سے تنگ کچھ لوگ "طالبان زندہ باد" کےنعرے لگا رہے ہیں، تو وہیں طالبان کے ڈر سے افغانستان سے بھاگنے والوں کی ایک بڑی تعداد کابل ائیر پورٹ پر موجود ہے۔
افغان میڈیا رپورٹس کے مطابق تازہ ترین سیٹلائٹ تصاویر میں دیکھا جا سکتا ہے کہ تین طیارے کابل ائیر پورٹ پر کھڑے ہیں جبکہ ہزاروں کی تعداد میں لوگ رن وے اور ائیر پورٹ کی حدود میں موجود ہیں۔
میڈیا رپورٹس کے مطابق یہ وہ لوگ ہیں جو کسی نہ کسی طرح سے افغان طالبان کے خلاف امریکی اور نیٹو فورسز کے مدد گار تھے، جو اب افغان طالبان کے ہاتھوں قتل ہونے کے ڈر سے افغانستان چھوڑنے کیلئے بے تاب ہیں۔
واضح رہے افغان طالبان کی قطر اور افغانستان میں موجود قیادت متعدد بار یہ اعلان کر چکی ہے کہ نئی افغان اسلامی امارات نے عام معافی کا اعلان کر دیا ہے، کسی بھی افغان شہری یا غیر ملکی افراد سے کسی قسم کا کوئی بدلہ نہیں لیا جائیگا، اس لئے افغانستان میں رہنے و لے تمام افراد پر سکون رہیں۔
طالبان کی جانب سے طویل اور مختصر مدت کے معافی نامے بھی جاری کئے جارہے ہیں۔ طالبان کمانڈر کی جانب سے صوبائی سطح پر معافی نامے جاری کئے جارہے ہیں۔
وہ افراد جو دوسرے صوبوں سے تعلق رکھتے ہیں، عارضی معافی نامہ حاصل کرکے اپنے صوبے واپس جاسکتے ہیں اور پھر وہاں طویل مدتی معافی نامہ حاصل کرسکتے ہیں۔
Comments are closed on this story.